QR CodeQR Code

شہادت تشیع کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت کا باعث بنی، علامہ ناصر عباس جعفری

15 Mar 2021 19:01

کوہاٹ میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی کے درمیان پہلے کوئی جھگڑا تھا نہ آج ہے، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، وطن عزیز اسوقت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، لیکن ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو ہر دور میں شہادتوں سے دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن شہادت تشیع کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت کا باعث بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ کے علاقہ عیسیٰ خیل ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ بسلسلہ شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے کچئ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر، رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد اقبال بہشتی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء اور پرنسپل جامعہ عسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے علامہ وحید علی کاظمی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی کے درمیان پہلے کوئی جھگڑا تھا نہ آج ہے، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، وطن عزیز اس وقت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، لیکن ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر علمائے کرام کے ہمراہ شہداء کی تصویروں پر مبنی نمائش بھی دیکھی۔


خبر کا کوڈ: 921675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921675/شہادت-تشیع-کی-کمزوری-نہیں-بلکہ-طاقت-کا-باعث-بنی-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org