QR CodeQR Code

ہمیں جمہوری حقوق کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے، ممتا بنرجی

15 Mar 2021 20:28

کولکتہ کے ہزارہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں لوگوں کے جمہوری حقوق کی حفاظت کرنے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی ہے۔ ممتا بنرجی نے جنوبی کولکتہ کے ہزارہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا۔ ممتا بنرجی 10 مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گر گئی تھیں اور زخمی ہوگئی تھیں اور ان کی بائیں ٹانگ پر پلاسٹر بھی چڑھایا گیا تھا۔ انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے، لیکن پھر بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی جھکوں گی نہیں بلکہ انتہا پسند عناصر کے خلاف لڑتی رہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 921684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921684/ہمیں-جمہوری-حقوق-کی-حفاظت-کرنے-سے-کوئی-نہیں-روک-سکتا-ہے-ممتا-بنرجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org