QR CodeQR Code

میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، علامہ شاہد نقوی

15 Mar 2021 19:51

جامعۃ المنتظر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ اسی وفاق کے پلیٹ فارم سے مدارس کی وحدت کو یقینی بنایا جائیگا۔ مولانا سید شاہد حسین نقوی نے مرکزی دفتر کے عملے سے سالانہ امتحانات کے امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق کیخلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبر پلیٹ فارم ہے۔ وہ وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی دفتر جامعۃ المنتظر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسی وفاق کے پلیٹ فارم سے مدارس کی وحدت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مولانا سید شاہد حسین نقوی نے مرکزی دفتر کے عملے سے سالانہ امتحانات کے امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 921685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921685/میری-وفاداریاں-وفاق-المدارس-الشیعہ-کیساتھ-ہیں-علامہ-شاہد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org