QR CodeQR Code

قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کیلئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے

بھارت کے ایک بدعنوان اور بے ہودہ فرد کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے، علامہ ساجد نقوی

15 Mar 2021 19:47

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خداوند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کیلئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے، جس میں کسی قسم کی تبدیلی مسلمہ عقیدہ کیخلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خداوند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے، جس میں کسی قسم کی تبدیلی مسلمہ عقیدہ کیخلاف ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے بدعنوان اور متنازعہ شخص کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے۔ مذکورہ فرد کا نقطہ نظر اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے، جو ہرگز قابل قبول نہیں۔ اُس نے اس مرتبہ فتنہ و فساد کے لئے مقدس کتاب قرآن کریم کو نشانہ بنایا ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں صوبائی انتخابات قریب ہیں، بعض مفاد پرست عناصر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں، جنہیں مل کر ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان حالات میں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مذکورہ فرد جیسے عناصر سے مکمل بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے وحدت کا مظاہرہ کریں اور ان کے باطل نظریات کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 921686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921686/بھارت-کے-ایک-بدعنوان-اور-بے-ہودہ-فرد-کا-بیان-صریح-فتنہ-انگیزی-ہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org