QR CodeQR Code

ایران، "یوم پاسدار" کے موقع پر نئی میزائل بیسز اور متعدد ریڈار و الیکٹرانک وار فیئر کی نقاب کشائی

15 Mar 2021 19:53

ایران میں "یوم پاسدار" کے موقع پر سپاہ پاسداران کیجانب سے نئی زیرزمین میزائل بیسز اور متنوع ریڈار و الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی نقاب کشائی کی گئی جو اس موقع پر منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے حوالے کر دیئے گئے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے کمانڈر نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کو ان دفاعی سسٹمز کے حاصل ہو جانے کیبعد؛ ہم دشمن کے تمام سگنلز، حتی دشمن کے خاموش اور اندرونی ارتباطی سگنلز کو بھی بآسانی دریافت کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں منائے جانے والے "یوم پاسدار" کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے نئی زیر زمین میزائل بیس کے ساتھ ساتھ متعدد ریڈار و الیکٹرانک وارفیئرز کی نقاب کشائی بھی کی گئی ہے۔ ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے دفاعی سسٹمز میں متعدد کروز و بیلسٹک میزائل اور ریڈار و ٹریکنگ سسٹمز کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک وارفیئر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا تنگسیری نےبھی خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق متعارف کروائے گئے نئے دفاعی سسٹمز کو اس موقع پر باقاعدہ طور پر سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد بریگیڈیئر جنرل علی رضا تنگسیری نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کو ان دفاعی سسٹمز کے مل جانے کے بعد ہم دشمن کے تمام سگنلز، حتی دشمن کے خاموش اور اندرونی ارتباطی سگنلز کو بھی بآسانی دریافت کر سکتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 921687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921687/ایران-یوم-پاسدار-کے-موقع-پر-نئی-میزائل-بیسز-اور-متعدد-ریڈار-الیکٹرانک-وار-فیئر-کی-نقاب-کشائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org