QR CodeQR Code

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قمیتوں میں اضافہ

15 Mar 2021 22:31

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.08 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ دن کے لیے نافذ رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ مٹی کے تیل  اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اضافہ کرکے فی لیٹر مٹی کا تیل  80 روپے 19 پیسے  سے بڑھا کر 83 روپے 61 پیسے کا کردیا ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 19 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79 روپے 23 پیسے سے بڑھا کر 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.08 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ دن کے لیے نافذ رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 921708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921708/مٹی-کے-تیل-اور-لائٹ-ڈیزل-ا-ئل-کی-قمیتوں-میں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org