0
Monday 15 Mar 2021 22:35

ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا حامل مسودہ ہے، فواد چوہدری

ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا حامل مسودہ ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003ء سے ہے۔ اسلام آباد میں ڈرون پالیسی کی منظوری سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا حامل مسودہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003 سے ہے، صرف ملٹری ڈرون بنائے جارہے تھے، سول ڈرون نہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں زراعت ڈرون پر منتقل ہو رہی ہے، فصلوں کی مانیٹرنگ اور اسپرے ڈرون پر منتقل ہوچکے ہیں۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ڈرون کی تیاری پاکستان میں شروع کی جائے، ڈرون اتھارٹی بنانے کا مقصد تمام اداروں کو ایک چھت تلے لانا ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ زراعت کی بہتری کے لیے ماڈرن فارمنگ پر جانا ہوگا، زراعت کی بنیاد ٹیکنالوجی پر رکھنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 921709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش