0
Tuesday 16 Mar 2021 00:50

سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے، مولانا فضل الرحمان

سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے؟ نیب دیگر اداروں کا ترجمان بن کر ہمارے مؤقف کی تصدیق کر رہا ہے، اب عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کو انجینیئرڈ تھا، ہمارے جائز ووٹوں کو کیوں مسترد کیا گیا؟ اور ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پر ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 ارب روپے کے ڈیفالٹر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی؟ وفاداریاں کیوں تبدیل ہو رہی ہیں، اس کے پیچھے دباؤ ہوگا، لالچ یا دھمکیاں ہوں گی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے دوران سارے ادارے اندھے ہوچکے تھے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نے اپنے ووٹ کو غلط استعمال کیا، کسی ایک ممبر کے دغا سے پارٹیوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں لانگ مارچ سے متعلق حتمی حکمت عملی طے ہوگی، پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کرے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 921727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش