QR CodeQR Code

تمام جماعتیں ملکر استعفوں پر فیصلہ کریں تو حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں، احسن اقبال

16 Mar 2021 07:29

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو مستعفی ہونا چاہیئے، 400 سے زیادہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ بڑا فیصلہ استعفوں کا ہوسکتا ہے، کوشش کریں گے کہ استعفوں پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا اتفاق ہو۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر استعفوں پر فیصلہ کریں تو حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں مل کر استعفے دیں تو یہ نظام 24 گھنٹوں میں گر سکتا ہے۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں ایوان میں رہیں اور کچھ استعفے دیں تو فائدہ نہیں ہوگا، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو مستعفی ہونا چاہیئے، 400 سے زیادہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانا ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 921745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921745/تمام-جماعتیں-ملکر-استعفوں-پر-فیصلہ-کریں-حکومت-کو-گھر-بھیج-سکتے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org