0
Tuesday 16 Mar 2021 11:24

استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں تو اثر نہیں پڑے گا

استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں تو اثر نہیں پڑے گا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں وہ اثر نہیں پڑے گا جو استعفے دینے سے ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن استعفے نہیں دیتی تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 921775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش