QR CodeQR Code

استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں تو اثر نہیں پڑے گا

16 Mar 2021 11:24

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں وہ اثر نہیں پڑے گا جو استعفے دینے سے ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن استعفے نہیں دیتی تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 921775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921775/استعفے-دیے-بغیر-5-لاکھ-لوگ-بھی-اکٹھے-کر-لیں-اثر-نہیں-پڑے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org