QR CodeQR Code

لاہور ہائی کورٹ کا شہباز گل پر انڈے پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس

16 Mar 2021 12:22

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور کورٹ میں پیشی کے موقع پر انڈے پھینکے جانے کا عدالت نے نوٹس لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکے والے شخص پر تشدد بھی کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور اپنے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ ہم ایک تھپڑ کے جواب میں 10 تھپڑ نہیں ماریں گے۔ ہم ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں نہیں دیں گے۔ عمران خان کے سپاہی ہیں، غنڈا گردی کی تربیت نہیں سیاست کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 921789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921789/لاہور-ہائی-کورٹ-کا-شہباز-گل-پر-انڈے-پھینکنے-کے-واقعہ-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org