QR CodeQR Code

ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا 

ملتان کی ضلعی انتظامیہ جماعت اسلامی کے جلسہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ڈاکٹر صفدر اقبال 

16 Mar 2021 12:53

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینرز اتارنے کے بعد اپنے مذمتی بیان مین جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ شہر سے جماعت اسلامی کے بینر اتارے جا رہے ہیں ہمارے امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایک حکومتی سینیٹر کے بینر شہر میں لگے انتظامیہ سوئی رہی، کیا حکومتی رٹ صرف جماعت اسلامی کے لیے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کے امن کو تباہ نہیں کرنا چاہتی لیکن انتظامیہ کے چند اہلکار کچھ ایم این اے ایم پی ایز کے پٹھو بنے ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے جلسہ سے انتظامیہ کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے جلسہ کی تیاریوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ اور حکومت ذہن میں رکھے کہ کورونا کی وبا سے ہم ان سے زیادہ باخبر ہیں، جب اداروں کے پاس حفاظتی سامان نہیں تھا جماعت اسلامی نے انہیں حفاظتی سامان مہیا کیا۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں لیکن ہمارے پرامن ہونے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا کہ فی الفور یہ بینر انتظامیہ واپس لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حکومتی سینیٹر کے بینر شہر میں لگے انتظامیہ سوئی رہی۔ کیا حکومتی رٹ صرف جماعت اسلامی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومتی مشینری باز آجائے وگرنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 921802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921802/ملتان-کی-ضلعی-انتظامیہ-جماعت-اسلامی-کے-جلسہ-سے-بوکھلاہٹ-کا-شکار-ہے-ڈاکٹر-صفدر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org