0
Tuesday 16 Mar 2021 13:41

سوات، بدبخت شخص نے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا

سوات، بدبخت شخص نے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی والدہ اور دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ سوات کے علاقے دیوالئی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ماں، دو بھائی، بھابھی اور بھانجہ جاں بحق ہوا جبکہ دو بھابھیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی گئی تو ملزم پولیس کی حراست میں آگیا، فوری طور پر ملزم نے قتل سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے
خبر کا کوڈ : 921815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش