0
Tuesday 16 Mar 2021 16:30

شہباز گل پر انڈے پھینکنے والے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہباز گل پر انڈے پھینکنے والے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی جس سے ان کی آنکھ متاثر ہوئی۔ عدالت نے ملزمان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر نون لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے اور سیاہی پھینکی تھی، جس پر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لیا، جسٹس ملک شہزاد نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 921858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش