QR CodeQR Code

کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو تہس نہس کردیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی

16 Mar 2021 16:59

ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا ایک ایم این اے کو خود اتنی عقل ہونی چاہئے کہ وہ کیا بات کررہا ہے، اگر اس نے بات کی ہے تو غلط کی ہے، ملکی سیاستدانوں کو برداشت کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاوید لطیف کی ویڈیو نہیں دیکھی، پارٹی ایسی کوئی بات نہیں کرتی اور نہ اس کے پیچھے ہوتی ہے، جو کلپ میں نے دیکھا اس میں ایسی کوئی بات نہیں، وزرا کو کہا جاتا ہے آج یہ جھوٹ بولنا ہے، ہماری جماعت یہ کام نہیں کرتی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا ایک ایم این اے کو خود اتنی عقل ہونی چاہئے کہ وہ کیا بات کررہا ہے، اگر اس نے بات کی ہے تو غلط کی ہے، ملکی سیاستدانوں کو برداشت کرنا چاہئے، پاکستان میں تو سیاستدان سولی پر لٹک گئے اور ایک لفظ بھی ملک کیخلاف نہیں بولا، ان سے وضاحت مانگی جائے گی، ملک میں پولرائزیشن بڑھ گئی ہیں، ہر چیز کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ہمارے پاس رپورٹس ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو تہس نہس کردیا جائے گا، ایسی باتیں قابل قبول نہیں ہیں، بہت سی باتیں سنی جاتی ہیں، میرے پاس ثبوت نہیں ہے، اگر کسی کی یہ سوچ ہے تو ہم ان کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 921862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921862/کہا-گیا-ہے-کہ-مریم-نواز-کو-تہس-نہس-کردیا-جائے-گا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org