QR CodeQR Code

نواز شریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز کا آصف زرداری کو جواب

16 Mar 2021 18:38

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، خاص طور پر نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دے دیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کہا کہ پلیز آپ وطن واپس آئیں، تاکہ ہم سب مل کر لڑ سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، خاص طور پر نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں اور جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں، ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں موجود ہوں، مسلم لیگ (ن) نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ (ن) نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔


خبر کا کوڈ: 921877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921877/نواز-شریف-کو-وطن-واپس-بلانے-پر-مریم-کا-آصف-زرداری-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org