QR CodeQR Code

خواتین ملازمین کے تحفظ کا نیا ترمیمی قانون نافذ کر دیا گیا

16 Mar 2021 18:45

سرکلر میں تمام اداروں کے سربراہان کو سختی کیساتھ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس نئے قانون کی بابت اداروں میں نمایاں مقامات پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہر ادارہ میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی قائم کرنا لازم ہوگا۔ اس بابت مجاز اتھارٹی کا تقرر کرنا بھی لازم ہوگا۔ جس ادارے میں یہ قوانین نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں ہوں گے۔ ان اداروں کے ذمہ داران کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری، پرائیویٹ اداروں میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ملازمین کے تحفظ کا نیا ترمیمی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے تمام سرکاری پرائیویٹ اداروں کے سربراہان اور مجاز اتھارٹیز کو باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیئے گئے جن میں قرار دیا گیا ہے اس نئے ترمیمی قانون میں ملازمت پیشہ تمام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت دوران ملازمت ماتحت خواتین کو ہراساں کرنے، جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے تنگ کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ، سالانہ ترقیاں منسوخ، عہدہ سے تنزلی اور ملازمت سے برطرفی کی فوری سزائیں دی جائیں گی۔

سرکلر میں تمام اداروں کے سربراہان کو سختی کیساتھ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس نئے قانون کی بابت اداروں میں نمایاں مقامات پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہر ادارہ میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی قائم کرنا لازم ہوگا۔ اس بابت مجاز اتھارٹی کا تقرر کرنا بھی لازم ہوگا۔ جس ادارے میں یہ قوانین نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں ہوں گے۔ ان اداروں کے ذمہ داران کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 921880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921880/خواتین-ملازمین-کے-تحفظ-کا-نیا-ترمیمی-قانون-نافذ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org