QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے 6 سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے

16 Mar 2021 18:55

محکمہ داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کمپنیوں کی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت دلائیں اور ان کے کردار کی تصدیق پولیس سے کروائیں۔ سکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے مذکورہ احکامات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس پر محکمہ داخلہ نے 6 سکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس معطل کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 6 پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت دلائیں اور ان کے کردار کی تصدیق پولیس سے کروائیں۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے مذکورہ احکامات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس پر محکمہ داخلہ نے 6 سکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ اب تک سو کے قریب سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس معطل کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے گارڈز کی تربیت کا خاص خیال رکھیں اور کمپنیوں کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ بنانے کیلئے ہر بھرتی ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کی پولیس سے تصدیق لازمی کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 921883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921883/محکمہ-داخلہ-نے-6-سکیورٹی-کمپنیوں-کے-لائسنس-معطل-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org