QR CodeQR Code

کسانوں کی تحریک ڈنڈے اور گولی سے ختم نہیں ہوگی، راکیش ٹکیت

16 Mar 2021 21:51

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ اپنی پیداوار کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سے نیچے نہیں فروخت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت نے کسان تحریک کو تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان دہلی نوئیڈا بارڈر بلاک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ابھی تک اس کی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ اس تحریک کا آغاز سمجھوتے و سوچ سمجھ کر ہوا ہے، یہ ایسے ختم نہیں ہوگی، نہ ڈنڈے سے نہ ہی گولی سے ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک بات چیت اور سمجھوتے سے ہی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوجاتے اور دسمبر کے بعد کسانوں کی تحریک میں آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔

ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ اپنی پیداوار کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سے نیچے نہیں فروخت کریں گے۔ گذشتہ رات ریلی کے مقام اور اس کے آس پاس ٹکیت کے کچھ پوسٹروں اور تصاویر کو پھاڑے جانے کے واقعہ پر راکیش ٹکیت نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے کسانوں یا ان کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اس تحریک میں حکمران بی جے پی کے جو لیڈر شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کا خیرمقدم ہے۔


خبر کا کوڈ: 921889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921889/کسانوں-کی-تحریک-ڈنڈے-اور-گولی-سے-ختم-نہیں-ہوگی-راکیش-ٹکیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org