QR CodeQR Code

چینی اور آٹا مافیا نیازی حکومت کی صفوں میں کھڑے ہیں، شازیہ مری

16 Mar 2021 20:53

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ایسا لگتا ہے عوام کو ریلیف دینا ان کے منشور کا حصہ ہی نہیں، کٹھ پتلی حکومت کو کھوکھلی بیان بازی کے بجائے عوام کو ریلیف پر کام کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت عالمی آقاؤں کی غلامی میں ڈوب چکی ہے، غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے  آئے روز پیسا جارہا ہے، نیازی حکومت ہر ایک دو ماہ بعد تیل کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے جبکہ چینی اور آٹا مافیا خود نیازی حکومت کی صفوں میں کھڑے ہیں، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور آئی ایم ایف کے شرائط پر بجلی کے نرخوں میں امکانی اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو پریشان کردیا ہے، چینی، آٹا، مرغی و دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ دیکھا گیا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ملک میں چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ غریب عوام پر مسلط کردیا گیا ہے اور اب عوام اس نالائق ٹولے کی حکومت سے بیزار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ایسا لگتا ہے عوام کو ریلیف دینا ان کے منشور کا حصہ ہی نہیں، کٹھ پتلی حکومت کو کھوکھلی بیان بازی کے بجائے عوام کو ریلیف پر کام کرنا چاہیئے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 921891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921891/چینی-اور-آٹا-مافیا-نیازی-حکومت-کی-صفوں-میں-کھڑے-ہیں-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org