0
Tuesday 16 Mar 2021 22:38

گلگت بلتستان جلد صوبہ بنے گا اور ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا، معاونین خصوصی وزیر اعلیٰ

گلگت بلتستان جلد صوبہ بنے گا اور ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا، معاونین خصوصی وزیر اعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ عبوری صوبے کے قیام سے گلگت بلتستان کی سات دہائیوں کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ عبوری صوبے کے قیام کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی سے متفقہ قرارد پاس کروانے پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاونین خصوصی محمد الیاس صدیقی، حاجی حیدر خان، حاجی محبوب اور سید شمس الدین (کوارڈینیٹر) کا ایک اہم اجلاس سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ گلگت بلتستان اسمبلی سے عبوری صوبے کے قیام کی متفقہ قرارداد اسمبلی سے پاس کروانے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے تاریخی فتح قرار دیا جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں صرف عوام کو دھوکہ دینے کی حد تک آئینی حقوق کے حوالے سے بیانات دیئے گئے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان کی 73 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور بہت جلد گلگت بلتستان عبوری صوبہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ PDM ملک عزیز پاکستان میں ایک فتنہ بن کر سامنے آیا ہے اور اقتدار کے ہوس میں اس حد تک بوکھلائے ہوئے ہیں کہ جاوید لطیف جیسے لوگ ملک کے خلاف بولنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت ہمیں جان سے عزیز ہے اور ہر ملک دشمن کا حشر بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا۔ انہوں نے سینٹ الیکشن میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں جی بی کو ایک مثالی صوبہ بنایا جائیگا۔ ؎
خبر کا کوڈ : 921911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش