QR CodeQR Code

استعفوں پر اختلافات کے بعد پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا

16 Mar 2021 22:43

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا لانگ مارچ ملتوی کرنے اعلان کیا اور مختصر گفتگو کی اور صحافیوں سے سوالات لیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں میں استعفوں اور لانگ مارچ سے متعلق اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد کی نو جماعتیں لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنے کے حق میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں اور انہوں نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس تک اس حوالے سے مہلت مانگی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے استعفوں سے متعلق فیصلے  تک 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی تصور کیا جائے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا لانگ مارچ ملتوی کرنے اعلان کیا اور مختصر گفتگو کی اور صحافیوں سے سوالات لیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں انہیں واپس بلانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔ پی ڈی ایم آپ کے سامنے موجود ہے۔ نواز شریف کی سیاسی جدوجہد سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں لیڈر کی لاشیں نہیں چاہییں ہم ان کی زندگی عمران خان جیسے قاتل کے حوالے نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پیپلز پارٹی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہم کوئی قیاس آرائی نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 921915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921915/استعفوں-پر-اختلافات-کے-بعد-پی-ڈی-ایم-نے-لانگ-مارچ-ملتوی-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org