0
Tuesday 16 Mar 2021 23:52

ہمیں نقصان ضرور ہوگا لیکن پی پی کے جانے سے پی ڈی ایم ختم نہیں ہوگی، شاہد خاقان عباسی

ہمیں نقصان ضرور ہوگا لیکن پی پی کے جانے سے پی ڈی ایم ختم نہیں ہوگی، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جماعت پی ڈی ایم سے باہر جائے گی، اپنا نقصان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نقصان ضرور ہوگا لیکن پی پی کے جانے سے پی ڈی ایم ختم نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ 9 جماعتیں لانگ مارچ کے بعد استعفوں پر متفق تھی، پی ڈی ایم کے سارے فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو واپس بلانے کا مطالبہ درست نہیں، زرداری صاحب نے بہت سی باتیں کیں، جن سے میں اتفاق نہیں کرتا، انہوں نے جو باتیں کیں، ان کا آج کی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فیصلہ نہیں کرے گی تو پی ڈی ایم کو فیصلہ کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جو ہوگا، رمضان کے بعد ہوگا، ایک بڑی جماعت مستعفی نہ ہو تو سب کچھ بے اثر ہو جاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 921921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش