QR CodeQR Code

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

17 Mar 2021 00:24

وسرا واقعہ صوبے بغلان میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں طالب علم سمیت بس ڈرائیور ہلاک جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے، بس میں 25 افراد سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں 2 مختلف واقعات میں طالبان نے حملہ کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں ڈیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور مقابلے کے نتیجے میں 5 طالبان مارے گئے، تمام افراد ڈیم پر حملے میں ملوث تھے۔ دوسرا واقعہ صوبے بغلان میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں طالب علم سمیت بس ڈرائیور ہلاک جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں لیکچرار اور طالب علم شامل تھے۔ پولیس حکام نے حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921926/افغانستان-طالبان-کے-حملوں-میں-3-سیکیورٹی-اہلکاروں-سمیت-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org