0
Wednesday 17 Mar 2021 06:30

نواز شریف امام خمینی نہیں کہ وطن واپس آئیں، شیخ رشید

نواز شریف امام خمینی نہیں کہ وطن واپس آئیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں منظوری دیں گے، نواز شریف امام خمینی نہیں کہ وطن واپس آئیں، اپوزیشن کے لیے لانگ مارچ کرنا اب آسان نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری پہلے ہی کہہ چکے استعفوں کے حامی نہیں، کیونکہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، اب یہ سوچیں گے کہ لانگ مارچ کرنا ہے کہ نہیں، اپوزیشن نے 6 ماہ جلسے جلوس کرلیے ان کی دال نہیں گلی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی ان کا مقدر ہوگا، اپوزیشن کا جیسا فیصلہ ہوگا ویسا ہی جواب دیں گے، وزیر اعظم کسی کے دباؤں میں نہیں آئیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 921959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش