0
Wednesday 17 Mar 2021 06:40

پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفے نہ دے، احسن اقبال

پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفے نہ دے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویئے سے مایوسی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کچھ باتیں ایسی بھی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیئے تھیں اور ہماری دل آزاری کا سبب بنیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ جس جماعت پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبا آیا، وہ اسے اٹھا نہیں سکے گی۔ پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفے نہ دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اب پیپلزپارٹی کو کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 921961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش