QR CodeQR Code

لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی

17 Mar 2021 07:05

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے منی چینجرز کا کہنا تھا کہ وہ 14 ہزار 800 سے 900 لبنانی پاؤنڈ کا ایک ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں ایک امریکی ڈالر فروخت کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور لبنانی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ لبنان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا آج بدترین دن رہا، لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی اور  اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں فروخت ہورہا ہے۔ خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے منی چینجرز کا کہنا تھا کہ وہ 14 ہزار 800 سے 900 لبنانی پاؤنڈ کا ایک ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں ایک امریکی ڈالر فروخت کیا جارہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ٹائروں، کوڑے دانوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔
 


خبر کا کوڈ: 921964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921964/لبنانی-ڈالر-کی-قدر-امریکی-کے-مقابلے-میں-90-فیصد-تک-گر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org