QR CodeQR Code

لاہور، جامعة المنتظر کا 67 واں سالانہ جلسہ کورونا کے پیش نظر ملتوی

17 Mar 2021 08:15

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ، کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق ہوگا صرف سالانہ جلسہ، علامہ اختر عباس، علامہ صفدر حسین نجفی اور شیخ نوازش علی کی برسی کی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعة المنتظر کا 67 واں سالانہ جلسہ اور شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی، محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق مینیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی 22 مارچ کو ہونیوالی برسی کا اجتماع کورونا احتیاطی تدابیر کے پیش نظرملتوی کیا گیا ہے۔ مہتمم اعلیٰ جامعة المنتظر اور وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ، کابینہ اورمجلس عاملہ کا اجلاس محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ جس کیلئے نئے صدر کے انتخاب اور دیگر امور پر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی اپیل کی ہے کہ تمام ارکان ماسک پہن کر آئیں اور ایس او پیز کو فالو کریں۔


خبر کا کوڈ: 921968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921968/لاہور-جامعة-المنتظر-کا-67-واں-سالانہ-جلسہ-کورونا-کے-پیش-نظر-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org