0
Wednesday 17 Mar 2021 20:02

کسان نے اناج اُگانا بند کر دیا تو پھر سارا ملک بھوکا مرے گا، خرم نواز گنڈاپور

کسان نے اناج اُگانا بند کر دیا تو پھر سارا ملک بھوکا مرے گا، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ٹریکٹر سڑکوں پر نہیں کھیتوں میں چلتے اچھے لگتے ہیں، کسان نے اناج اُگانا بند کر دیا تو پھر سارا ملک بھوکا مرے گا۔ انہوں نے کسانوں کی طرف سے ٹریکٹر بطور احتجاج سڑکوں پر لانے کے اعلان پر پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران، ڈپٹی کنوینئر قاضی شفیق، ڈپٹی کنونیئر عارف چودھری، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، نور محمد سہو اور راؤ کامران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان سے امتیازی سلوک اب بند ہونا چاہیے، انہیں وہی سہولتیں اور مراعات ملنی چاہئیں جو تاجروں، دکانداروں اور صنعتکاروں کو ملتی ہیں، کسانوں کو خالص اور سستے بیج، کھادیں، ڈیزل اور بجلی دی جائے تاکہ وہ قوم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بھی کفالت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں اکثریت زمینداروں کی ہے وہ کاشتکار کے حق میں قانون سازی کرتے ہیں اور نہ ہونے دیتے ہیں۔ بڑے زمیندار اور کارخانہ دار چاہتے ہیں کاشت کار ان کے مزراع کی حیثیت سے زندہ رہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ گندم، چاول اور گنے کی قیمت نہیں بڑھتی جبکہ چینی، آٹے اور سوجی، میدے کی قیمت ہر ہفتے بڑھتی ہے۔ کسانوں کیساتھ یہ ظلم کیوں؟ پی ڈی ایم والوں نے کئی ماہ سے آسمان سر پر اٹھائے رکھا مگر کسی ایک نے بھی کسانوں کے حق کیلئے آواز نہیں اٹھائی، حکومت بھی آڑھیتوں کی طرح کسانوں کے استحصال میں ملوث ہے۔ بھارت میں کسانوں نے بے رحم، کارپوریٹ اور ملٹی نیشنل اجارہ دار سیکٹر کے مفادات کی محافظ مودی سرکار کو اپنے وجود کا احساس دلوا دیا ہے۔ پاکستان میں اس نوع کے ردعمل سے بچنے کیلئے حکومت کسانوں کی بات سنے اور ان کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی نے بھی کسانوں کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کی ہے۔ کور کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ زمیندار اور کارخانہ دار کا بچہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرتا ہے جبکہ کا شتکار کے بچے کو ٹاٹ کے سکولوں میں بھی تعلیم میسر نہیں، کسانوں میں پائی جانیوالی تشویش بلاجواز نہیں۔
خبر کا کوڈ : 921969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش