QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں، رانا ثناء اللہ

17 Mar 2021 12:08

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے، زرداری صاحب کا خیال تھا کہ جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے، زرداری صاحب کا خیال تھا کہ جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کرے گی، پیپلز پارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ملک کے اندر یا باہر ہونا معنی نہیں رکھتا، بینظیر نے بھی ملک کے اندر اور باہر رہ کر تحریک چلائی، یہ زرداری صاحب کے علم میں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں، زرداری صاحب نے کہا جیل میں مرے تو لوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گے، ورنہ کوئی یاد بھی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی، جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے، پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 921994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921994/پیپلز-پارٹی-کا-شروع-سے-ہی-یہ-موقف-ہے-کہ-استعفے-نہ-دیئے-جائیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org