0
Wednesday 17 Mar 2021 12:19

اٹلانٹا میں 3 مقامات پر فائرنگ، 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

اٹلانٹا میں 3 مقامات پر فائرنگ، 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر اٹلانٹا میں تین مقامات پر فائرنگ کے واقعے میں 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ امریکی پولیس کے مطابق ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں تین مختلف مقامات پر اسپا سینٹرز میں فائرنگ واقعے میں ممکنہ طور پر ایک ہی شخص ملوث تھا۔ فائرنگ واقعے میں ملوث 21 سالہ مشتبہ ملزم کو اٹلانٹا کے قریب واقعے کرسپ کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ افراد کو نسل پرستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے ہلاک ایشیائی خواتین کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی ہے، واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش