QR CodeQR Code

کورونا کی نئی لہر، خیبر پختونخوا میں بھی ہفتے کے 2 دن کاروبار بند کرنے کی سفارش

17 Mar 2021 17:31

وزیراعلیٰ کی جانب سے بنائی گئی وزراء کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔ کمیٹی نے ہفتہ اتوار دکانیں بند رکھنے، مارکیٹیں شام سات بجے بند کرنے، شادی ہالز میں 300 سے زائد افراد کی تقریب پر پابندی اور تقریب کھلے مقامات پر منعقد کرانے کی سفارشات کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بنائی گئی کمیٹی نے کورونا وبا کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار دکانیں بند کرنے کی سفارش کردی جب کہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بنائی گئی وزراء کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔ کمیٹی نے ہفتہ اتوار دکانیں بند رکھنے، مارکیٹیں شام سات بجے بند کرنے، شادی ہالز میں 300 سے زائد افراد کی تقریب پر پابندی اور تقریب کھلے مقامات پر منعقد کرانے کی سفارشات کی ہیں۔ کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور نئے فیصلوں کے حوالے سے تاجر تنظیموں سے رابطہ ہوا ہے ، محکمہ کھیل نے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور تحصیل اسپورٹس کمپلیکس ایس او پیز کے تحٹ کھلے رہیں گے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب اور اسلام آباد میں 29 مارچ تک کاروباری مراکز ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے، کاروباری مراکز اور تفریحی مقامات کو شام 6 بجے بند کردینے کے اھکامات دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 922059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922059/کورونا-کی-نئی-لہر-خیبر-پختونخوا-میں-بھی-ہفتے-کے-2-دن-کاروبار-بند-کرنے-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org