QR CodeQR Code

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کا بجلی کی سپیشل لائن لینے سے انکار

17 Mar 2021 20:40

کاظم میثم نے محکمہ برقیات کو اپنے گھر پر بجلی کی اسپیشل لائن لگانے سے روک دیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، پروٹوکول کلچر کا قائل نہیں ہوں، جیسی بجلی عوام کو مل رہی ہے میں بھی اسی پر اکتفا کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کا احساس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے بجلی کی سپیشل لائن لینے سے انکار کر دیا۔ وزیر زراعت میثم کاظم نے محکمہ برقیات کو اپنے گھر پر بجلی کی اسپیشل لائن لگانے سے روک دیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، پروٹوکول کلچر کا قائل نہیں ہوں، جیسی بجلی عوام کو مل رہی ہے میں بھی اسی پر اکتفا کروں گا۔ عوام کو سہولیات دینے کی کوشش کریں گے، عوام نے ہی مجھے ووٹ دے کر اسمبلی پہنچایا ہے۔ دوسری جانب عوامی سطح پر وزیر زراعت کے فیصلے کی داد دی جا رہی ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں وی آئی پیز کیلئے بجلی کی سپیشل لائنیں لگی ہوئی ہیں جبکہ عوام کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ گلگت اور سکردو میں بجلی کا بدترین بحران پایا جاتا ہے۔ بحیثیت صوبائی وزیر کاظم میثم بھی بجلی کی سپیشل لائن لگوا سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 922073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922073/صوبائی-وزیر-زراعت-کاظم-میثم-کا-بجلی-کی-سپیشل-لائن-لینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org