0
Wednesday 17 Mar 2021 21:12

نئی ڈیمانڈ آئی ہے کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے، نثار کھوڑو

نئی ڈیمانڈ آئی ہے کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پہلے تھا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے، پھر اس کے بعد یہ نئی ڈیمانڈ آئی کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے موقع پر صحافی نے نثار کھوڑو سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں نہیں تھا، اخباروں میں دیکھا اور سنا ہے۔


نثار کھوڑو نے بتایا کہ پہلے استعفیٰ دیں یہ ایشو پہلے نہیں تھا اس پر بحث ہوئی ہوگی، ہم نے اس پر ٹائم مانگا ہے تاکہ اپنی پارٹی سے مشاورت کرسکیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری نے شرط رکھی ہے کہ پہلے نواز شریف واپس آئیں، اس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ آپ نے بھی یہ بات پڑھی ہے میں نے بھی پڑھی ہے، اس پر زیادہ میں کیا کہوں۔
خبر کا کوڈ : 922076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش