0
Wednesday 17 Mar 2021 21:18

تباہی سرکار سے اب آزاد ادارے برداشت نہیں ہوتے، شیری رحمان

تباہی سرکار سے اب آزاد ادارے برداشت نہیں ہوتے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ کرتی تھی، تباہی سرکار سے اب آزاد ادارے برداشت نہیں ہوتے۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی دھمکی قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیراعظم کی ایماء پر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت پوری ای سی پی کو دھمکایا جارہا ہے، ایک آئینی، آزاد اور خودمختار ادارے کی توہین کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی تو وزیراعظم عمران خان پر ہونی چاہیئے تھی، تمام جمہوری قوتیں الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، حکومت اپنے غیرجمہوری اقدامات کا جائزہ لے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک خودمختار اور آئینی ادارے کو بلیک میل کرنا جرم ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف حکومتی عدم برداشت حیران کن ہے، تباہی سرکار اداروں پر حملے کرکے ملک کو کہاں لے جا رہی ہے؟ حکومت اپنے مفاد کی خاطر ملک کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 922078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش