QR CodeQR Code

محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو 30 لاکھ کا چیک دیدیا گیا، ملازمت کا اعلان

17 Mar 2021 21:56

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محمد علی سدپارہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کے موقع پر کہا کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دی جائیگی اور انہیں کوہ پیمائی کی تربیت کیلئے اٹلی بھیجا جائیگا تاکہ وہ واپسی پر سکردو میں قائم ہونے والے علی ماوئنٹرینگ سکول میں انسٹرکٹر کے طور پر مقامی نوجوانوں کو کوہ پیمائی کی تربیت دے سکے


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی خالد خورشید نے معروف قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی اور ساتھ ہی صوبائی حکومت کی طرف سے مرحوم کے بیٹے ساجد سدپارہ کو تیس لاکھ روپے کا چیک دیا اور کہا کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دی جائیگی اور انہیں کوہ پیمائی کی تربیت کیلئے اٹلی بھیجا جائیگا تاکہ وہ واپسی پر سکردو میں قائم ہونے والے علی ماوئنٹرینگ سکول میں انسٹرکٹر کے طور پر مقامی نوجوانوں کو کوہ پیمائی کی تربیت دے سکے۔ انہوں نے مرحوم کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ مرحوم نے نمایاں کارنامہ سرانجام دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم اپنے ہیرو کی خدمات کو یاد رکھے گی۔ کےٹو نے پورے ملک کو پہچان دی مگر علی نے کےٹو کو پہچان دی۔ ہمیں اپنے ہیرو کی قربانی پر فخر ہے۔


خبر کا کوڈ: 922083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922083/محمد-علی-سدپارہ-کے-بیٹے-کو-30-لاکھ-کا-چیک-دیدیا-گیا-ملازمت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org