QR CodeQR Code

جو بائیڈن کی پیوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے پابندیوں کی دھمکی

17 Mar 2021 23:05

امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مداخلت ثابت ہوگئی تو روس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مداخلت ثابت ہوگئی تو روس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں 2020ء کے صدارتی انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکہ کا فوجی انخلا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت ابھی تک نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہونے والے حتمی ووٹ نے ٹرمپ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا یافتہ نہیں قرار دیا لیکن الزامات کے متن پر کوئی تنازع نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 922094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922094/جو-بائیڈن-کی-پیوٹن-کو-قاتل-قرار-دیتے-ہوئے-پابندیوں-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org