QR CodeQR Code

کرپٹ و میچ فکس کرنیوالی قیادت کبھی بھی ملک سے مخلص نہیں ہو سکتی، جماعت اسلامی

17 Mar 2021 23:39

ہالا میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ معاشی سیاسی اور اخلاقی طور پر ملک جس بحران سے دوچار ہے، اس پر ہر شہری پریشان ہے، حکومت میں اہلیت نہیں اور اپوزیشن کی نیت نہیں، تو پھر آخر عوام کے مسائل کیسے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور میچ فکس کرنے والی قیادت کبھی بھی ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتی، اسلام غالب ہونے کیلئے آیا ہے مغلوب ہونے کیلئے نہیں، معاشی سیاسی اور اخلاقی طور پر ملک جس بحران سے دوچار ہے، اس پر ہر شہری پریشان ہے، حکومت میں اہلیت نہیں اور اپوزیشن کی نیت نہیں، تو پھر آخر عوام کے مسائل کیسے ہوں گے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آغوش کا قیام ایک اہم کارنامہ اور اہلیان سندھ کیلئے ایک بڑا انعام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے ہالا میں الخدمت کے تحت یتیم بچوں کیلئے قائم ادارہ الخدمت آغوش کے دورے، تعمیراتی کام کے جائزے اور جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع مٹیاری فقیر محمد منصوری، الخدمت سندھ کے ذمہ داران کاشف عباس ملک، سیف اللہ سومرو، نبیل اختر اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 922098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922098/کرپٹ-میچ-فکس-کرنیوالی-قیادت-کبھی-بھی-ملک-سے-مخلص-نہیں-ہو-سکتی-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org