0
Wednesday 17 Mar 2021 23:46
پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا

پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دیگی، شاہ محمود قریشی 

پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دیگی، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے، پیپلزپارٹی، کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی، بدھ کو پی ڈی ایم کے حوالے سے اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے، ان کا منشور اور سوچ ایک نہیں ہے، یہ گٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں یہ ایک دوسرے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں جبکہ آج ان کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کل آصف علی زرداری نے استعفوں کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھی، جسے مریم نواز نے اسی اجلاس میں مسترد کر دیا۔

استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، میں شروع سے کہتا چلا آرہا ہوں کہ پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔ پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد، نیب کی گرفت سے بچنے کیلئے ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ دونوں اپنے اپنے مفادات کیلئے ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے، تاکہ مقصد پورا ہونے کے بعد راہیں جدا کر لی جائیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچاو کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاو کیا ہوا تھا، ان میں اختلافات کے باعث مولانا فضل الرحمن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کیا اور کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 922099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش