QR CodeQR Code

شام کے فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ

18 Mar 2021 00:06

شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کی شام اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ گولان ہائٹس سے ریف دمشق پر مختلف اہداف کی جانب میزائل داغے جن میں سے اکثر کو شام کے جدید فضائی دفاع نے تباہ کر دیا۔ اس حملہ میں جزوی طور پر صرف مادی نقصان کا بتایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے فضائی دفاع نے ریف دمشق کے علاقہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا حملہ ناکام بنا دیا اور فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔ شامی فضائی دفاع نے "جنوبی علاقے" کے آسمان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے ریف دمشق پر اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ العالم نیوز نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دمشق پر میزائل حملے کے بارے میں شامی میڈیا کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کی شام اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ گولان ہائٹس سے ریف دمشق پر مختلف اہداف کی جانب میزائل داغے جن میں سے اکثر کو شام کے جدید فضائی دفاع نے تباہ کر دیا۔ اس حملہ میں جزوی طور پر صرف مادی نقصان کا بتایا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 922103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922103/شام-کے-فضائی-دفاع-کا-صیہونی-حکومت-کی-جارحیت-مقابلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org