0
Thursday 18 Mar 2021 02:05

خیبر پختونخوا پولیس میں پہلی بار پولیس گائیڈز کی تعیناتی

خیبر پختونخوا پولیس میں پہلی بار پولیس گائیڈز کی تعیناتی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار پولیس گائیڈز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع صوابی کے 11 تھانوں میں عوام کی سہولت کے لئے پولیس گائیڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں، جو ایف آئی آر کے اندراج، بزرگ شہریوں، خواتین کی مدد، محرر اور ایس ایچ او سے ملاقات کو یقینی بنوائیں گے جبکہ تھانوں میں شہریوں کی سہولت کے لئے خواتین گائیڈز بھی مقرر ہونگیں۔ پولیس گائیڈز کی صوبے میں پہلی بار تعیناتی کے حوالے سے حال ہی میں تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب نے بتایا کہ اچھے اخلاق، تعلیم یافتہ اہلکاروں کو بطور پولیس گائیڈز تعیناتی کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی سے کسی بھی شہری کو تھانے آنے کی صورت میں انتطار نہیں کرنا پڑے گا۔

پولیس گائیڈز ان کو کسی بھی آفیسر سے ملنے، ایف آئی آر کے اندراج، شکایتی رپورٹ، سکیورٹی مسائل یا ایمرجنسی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق جدید پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی بھی ضروری ہے، جس کے تحت ضلع صوابی کی عوام کو پولیس گائیڈز تعیناتی کی سہولت دی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں صوابی کے چند تھانوں میں گائیڈز تعینات کیے جا رہے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں خواتین کو بھی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے پولیس ڈیسک کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس گائیڈز بھی تعینات کی جائیں گی، جس کا مقصد خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش