QR CodeQR Code

خیبر پختون خوا میں ہفتے کے دو دن مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

18 Mar 2021 02:23

اعلامیے کے مطابق نو اضلاع میں ہفتے اور اتوار مارکٹیں بند رہیں گی۔ تمام شادی ہالوں میں ان ڈور پروگراموں پر پابندی عائد اور تین سو سے زائد افراد کے پروگرام پر بھی پابندی عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختون خوا کی حکومت نے ہفتے میں دو روز مارکٹیں بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق نو اضلاع میں ہفتے اور اتوار مارکٹیں بند رہیں گی۔ تمام شادی ہالوں میں ان ڈور پروگراموں پر پابندی عائد اور تین سو سے زائد افراد کے پروگرام پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں پبلک مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں کام کے لیے پچاس فیصد عملے کو بلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کے سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور تفریحی پارک شام چھ بجے تک بند ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 922115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922115/خیبر-پختون-خوا-میں-ہفتے-کے-دو-دن-مارکیٹیں-بند-رکھنے-کا-حکم-نامہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org