0
Thursday 18 Mar 2021 08:28

اسلام یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے، طاہرالقادری

اسلام یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  ‘‘مدارس دینیہ اور عصری تقاضے’’ کے موضوع پر قومی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے، مدارس دینیہ کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نظام تعلیم کو نظام تربیت کیساتھ جوڑنا ضروری ہے، مدارس دینیہ ایک تعلیم یافتہ اور باکردار نسل تیار کر سکتے ہیں، منہاج القرآن نے دینی مدارس کیلئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تجویز کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ درسگاہوں کو تربیت گاہوں میں بدل کر صراط مستقیم پر چلا جا سکتا ہے، مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی سائنس، انجینئرنگ، طب کے شعبوں میں آنا چاہیے، دینی مدارس ہوں یا کوئی اور سکول مقصد کردار اور شخصیت سازی ہے۔ 250 سے زائد شہروں سے علماء و مشائخ نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی۔ کانفرنس میں مفتی ارشد القادری، علامہ مفتی قاسم علوی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبد القیوم ہزاروی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی محمد بدر الزماں، مفتی محمد شبیر انجم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 922130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش