QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی اعجاز چودھری سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

قانون کے نام پر کسی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، علامہ احمد اقبال رضوی

18 Mar 2021 20:27

سینیٹر منتخب ہونے پر اعجاز چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے پنجاب میں عزاداروں پر قائم کیے جانیوالے بلاجواز مقدمات کے اندراج کو ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن شہریوں کے نام شیڈول فور میں شامل کرنا علاقائی امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ احمد اقبال رضوی، اسد نقوی، ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی، علامہ حسن ہمدانی، حسن کاظمی،  سید حسین شاہ، رائے ناصر علی، خرم نقوی اور مولانا مظہر عباس پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور میں نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔ وفد نے  سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے  پنجاب میں عزاداروں پر قائم کیے جانیوالے بلاجواز مقدمات کے اندراج کو ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن شہریوں کے نام شیڈول فور میں شامل کرنا علاقائی امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے بتایا کہ چنیوٹ انتظامیہ ملتِ تشیع کیخلاف مسلسل انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہم قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، لیکن قانون کے نام پر کسی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے انتظامی افسران کو لگام دی جائے اور ملت تشیع کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات کو روکا جائے۔ اعجاز چودھری نے ملت تشیع کے تحفظات دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 922131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922131/ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-اعجاز-چودھری-سے-ملاقات-تحفظات-ا-گاہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org