QR CodeQR Code

انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

18 Mar 2021 08:48

پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘‘اسلام ٹائمز’’ کو بتایا کہ مبشر قادری ایک عرصے سے محمد علی مرزا پر حملے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھا۔ پولیس افسر کے مطابق مبشر قادری خود بھی مفتی ہیں اور ان کا(مبشر قادری کا) خیال ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا اسلامی نظریات میں بگاڑ پیدا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی مبشر قادری کا تعلق سنی تحریک سے ہے اور مبشر قادری نے محمد علی مرزا کو نظریاتی اختلاف پر نشانہ بنایا۔ پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘‘اسلام ٹائمز’’ کو بتایا کہ مبشر قادری ایک عرصے سے محمد علی مرزا پر حملے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھا۔ پولیس افسر کے مطابق مبشر قادری خود بھی مفتی ہیں اور ان کا (مبشر قادری کا) خیال ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا اسلامی نظریات میں بگاڑ پیدا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے ملزم مبشر قادری کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پولیس مبشر قادری کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 922134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922134/انجینئر-محمد-علی-مرزا-پر-حملہ-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org