QR CodeQR Code

وزیراعظم نے نیب اور انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئےکمیٹی بنا دی

18 Mar 2021 20:01

دس رکنی سیاسی کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید، شفقت محمود، عامر کیانی سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے۔ سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کے لیے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی بنائی گئی دس رکنی سیاسی کمیٹی میں اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔ دس رکنی سیاسی کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید، شفقت محمود، عامر کیانی سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے۔ سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات بھی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 922230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922230/وزیراعظم-نے-نیب-اور-انتخابی-اصلاحات-پر-اپوزیشن-سے-مذاکرات-کیلئےکمیٹی-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org