QR CodeQR Code

استعفوں پر پی پی کے فیصلےکا انتظار کریں گے، نواز شریف / فضل الرحمان

18 Mar 2021 20:07

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور پیپلزپارٹی کا جواب ملنے کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔


 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کا پی ڈی ایم کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کا آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی، دوران گفتگو اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور پیپلزپارٹی کا جواب ملنے کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ استعفوں سے متعلق مشاورت کے لیے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 4 اپریل کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 922231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922231/استعفوں-پر-پی-کے-فیصلےکا-انتظار-کریں-گے-نواز-شریف-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org