QR CodeQR Code

تحریک انصاف اور تحریک لبیک میں نئے سیاسی اتحاد کا امکان

18 Mar 2021 20:49

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کراچی قیادت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 249 میں نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا کی طرف سے خالی کی گئی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان نئے سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان میں سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کراچی قیادت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 922235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922235/تحریک-انصاف-اور-لبیک-میں-نئے-سیاسی-اتحاد-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org