QR CodeQR Code

تحریک لبیک نے چنیوٹ میں ممبر سازی مہم تیز کر دی

18 Mar 2021 21:03

ممبر شپ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں اشتہارات شائع کروائے جا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو جاری ہونیوالے اشتہار میں تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ مولانا خادم حسین رضوی اور موجودہ قائد حافظ سعد رضوی کی تصاویر کیساتھ انتخابی نشان کرین بھی دکھایا گیا ہے۔ شائع ہونیوالے اشتہار میں متعلقہ ضلعی قیادت کے موبائل فون نمبر بھی دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان چنیوٹ کی جانب سے ضلع بھر میں نئی ممبر سازی مہم نے زور پکڑ لیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں اشتہارات شائع کروائے جا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو جاری ہونیوالے اشتہار میں تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ مولانا خادم حسین رضوی اور موجودہ قائد حافظ سعد رضوی کی تصاویر کیساتھ انتخابی نشان کرین بھی دکھایا گیا ہے۔ شائع ہونیوالے اشتہار میں متعلقہ ضلعی قیادت کے موبائل فون نمبر بھی دیئے گئے ہیں کہ جو لوگ تحریک کا رکن بننتا چاہتے ہیں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ نمبروں پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب مبصرین نے چنیوٹ میں کشیدہ صورتحال کے پس منظر میں اچانک رکن سازی کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں مذہبی حوالے سے کشیدگی پائی جا رہی ہے اور ایسی کشیدہ صورتحال میں کسی جماعت کی جانب سے اچانک نئی ممبرسازی کسی اور جانب اشارہ کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 922239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922239/تحریک-لبیک-نے-چنیوٹ-میں-ممبر-سازی-مہم-تیز-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org